Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum, where you can discuss freely on all issues from khabrain, muqabaley, cricket, khail, film, dramay, shair shaery, safar, batein, muhabat kay qissay, warzish, sehat, rozee, akhbar, siasat, naukary ghar pyaar dokan aur karobar gupshup.
|
|
|
| Author |
Message |
|
|
askari.z55
Senior Proud Pakistani


Joined: 15 Nov 2007 Posts: 1506
|
|
| Translation Device for Soldiers |
|
سمجھنے کی دشواریوں میں مدد دینے کے لیے ہاتھ میں پہننے والی گھڑی کی طرز پر ترجمہ کرنے والا ایک آلہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک تیار ہو جائے گا۔ آواز کو شناخت کرنے والی یہ ٹیکنالوجی فوجیوں اور شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک صورت حال میں مددگار ثابت ہوگی۔ یہ آلہ مختلف جملوں جیسے ’ڈونٹ شوٹ‘، ’اِسٹے بیک‘ اور ہیلپ ول بی ہیئر سون‘ کا ترجمہ کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی ڈربی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص امین اسماعیل کا آئیڈیا ہے جو بغداد میں پیدا ہوئے۔ وہ 2002 میں عراق سے بھاگ کر برطانیہ آئے تھے۔ ان کا یہ آئیڈیا اس سال کے آغاز میں یونیورسٹی آف ڈربیز آرٹس کے ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی ڈگری شو کے دوران سامنے آیا تھا۔جس کے بعد انہیں فوجی آلات تیار کرنے والے ادارے سول ڈیفنس سپلائی (سی ڈی ایس) کی جانب سے ملازمت کی پیشکش کی گئی تھی۔ مترجم آلے کا نام ’اہکے‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب عربی میں ’بولنا‘ ہے۔
سی ڈی ایس کو توقع ہے کہ یہ آلہ اگلے چھ ماہ کے دوران پیداواری مراحل میں داخل ہو جائےگا۔ امین اسماعیل کا کہنا تھا:’ایک وجہ جس کے تحت میں اس منصوبے میں حصہ لینا چاہتا تھا کیونکہ میں اس طریقے سے برطانوی فوجیوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے پیاروں کو چھوڑ کر عراق کے لوگوں کی آزادی کے لیے کام کر رہے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: دوسرا مقصد انتہائی خطرناک حالات میں فوجیوں اور عراقی عوام کے مابین رابطوں کو بہتر بنانا ہے، ایسی صورت میں جب کوئی غلط فہمی کسی بڑے حادثے کی وجہ بن سکتی ہو۔اگر اس آلہ کی مدد سے پیچیدہ صورت حال میں معصوم لوگوں کی زندگیاں بچا لی گئیں تو یہ بہت اچھا ہوگا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس آلے کو عربی ۔انگریزی ترجمے کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم اس میں دیگر زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ سی ڈی ایس کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ مسٹر اسماعیل کمپنی میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔’ہم ان سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ آلہ نہ صرف جنگی صورت حال میں بلکہ پولیس، امیگریشن، بیرون ملک فلاحی منصوبوں، دہشت گردی کی کارروائیوں کی نگرانی، عدالتوں اور ہسپتالوں سمیت کئی مقامات پر قابل عمل ہو گا۔

_________________ "When some blessings come to you, do not drive them away through thanklessness."(Imam Ali a.s.)
 |
|
| Sun Jan 13, 2008 2:24 am |
|
 |
Rana Naeem
Best Moderator

Joined: 20 Nov 2007 Posts: 1428 Location: Lahore |
|
| |
|
Good information
_________________
 |
|
| Wed Feb 20, 2008 8:41 pm |
|
 |
|
|
|