Forum Pakistan
New User? Register | Search | Memberlist | Log in
Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum, where you can discuss freely on all issues from khabrain, muqabaley, cricket, khail, film, dramay, shair shaery, safar, batein, muhabat kay qissay, warzish, sehat, rozee, akhbar, siasat, naukary ghar pyaar dokan aur karobar gupshup.
Watch TV OnlineLive RadioListen QuranAkhbarOnline GamesCheck EmailSMS Messaging
Complaint CellUseful LinksJobsPromote us
GEO News LiveDawn News Live TV
Shaadi Online
Federal Budget 2008 Pakistan
Rentals Islamabad
Shaadi Online
Law Implementation of Cyber Crimes

 
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » NewsPapers
Law Implementation of Cyber Crimes
Author Message
Rana Naeem
Software Moderator
Software Moderator


Joined: 20 Nov 2007
Posts: 979
Location: Lahore

Law Implementation of Cyber Crimes
سائبر کرائمز یا انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والے جرائم کے خلاف متنازعہ آرڈیننس غیر اعلانیہ طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
یہ وہی آرڈیننس ہے جس کے مسودے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت سے وابستہ افراد، قانونی ماہرین اور عام صارفین نے سخت اعتراضات کیے تھے۔


نیٹ کے مجوزہ قانون پر تشویش

آرڈیننس کے نفاڈ کا انکشاف جمعرات کو اس وقت ہوا جب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ’پریونشن آف ای کرائم آرڈیننس‘ اکتیس دسمبر 2007ء سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

چند روز قبل پاکستان کے ایک مقامی اردو اخبار نے یہ خبر شائع کی تھی کہ صدر پرویز مشرف نے سائبر کرائم کے خلاف آرڈیننس جاری کردیا ہے تاہم وفاقی حکومت کے محکمہ اطلاعات یا پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے اہلکار نے اس سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔

عام طور پر صدر جب کوئی آرڈیننس جاری کرتے ہیں تو وفاقی حکومت پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے ذریعے میڈیا کو اس کی نقول جاری کرتی ہے تاہم اس آرڈیننس کے اجراء اور نفاذ کو گیارہ دن بعد منظر عام پر لایا گیا ہے۔


آرڈیننس میں 18 مختلف جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں جن میں تین ماہ سے لیکر دس سال قید، بھاری جرمانے، عمر قید اور موت کی سزائیں بھی شامل ہیں جبکہ کسی کو سپیم ای میل بھیجنے کی سزا پچاس ہزار روپے جرمانے سے لیکر تین ماہ قید مقرر کی گئی ہے۔



آرڈیننس کے تحت بغیر اجازت کسی کی تصویر کھینچنا، انٹرنیٹ یا موبائیل کی مدد سے کسی کو ایسا پیغام بھیجنا جسے ناپسندیدہ، غیراخلاقی یا بےہودہ سمجھا جائے اور مہلک ہتھیاروں کے بارے میں انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرنا جرم قرار دیا گیا ہے اور اس پر کم سے کم سات سال اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

قانونی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قانون کا کسی کے بھی خلاف غلط استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ قانون مبہم ہے اور اس میں جرائم کی پوری طرح وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا اطلاق انٹرنیٹ ہی نہیں بلکہ تصویر کشی اور پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والے تمام برقی آلات مثلاً کیمرہ، موبائل فون وغیرہ کے استعمال پر بھی ہوگا۔

آرڈیننس میں 18 مختلف جرائم کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے لیے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں جن میں تین ماہ سے لیکر دس سال قید، بھاری جرمانے، عمر قید اور موت کی سزائیں بھی شامل ہیں جبکہ کسی کو سپیم ای میل (ایسی ای میل جس کی وصول کرنے والے نے خواہش نہ کی ہو) بھیجنے کی سزا پچاس ہزار روپے جرمانے سے لیکر تین ماہ قید مقرر کی گئی ہے۔

قانون جن جرائم کی نشاندہی کرتا ہے اس کے مطابق ان میں کئی ایک ناقابل ضمانت ہوں گے مثلاً کسی کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہنچانا حتٰی کہ کسی کو غیراخلاقی ای میل یا ایس ایم ایس بھیجنا بھی ناقابل ضمانت جرم ہوگا۔

اس قانون پر عملدرآمد کا اختیار فیڈرل انویسٹیگیشن اتھارٹی (ایف آئی اے) کو دیا گیا ہے جو کسی بھی مشکوک شخص یا ادارے کا کمپیوٹر سسٹم، لیپ ٹاپ، موبائل فون، کیمرہ وغیرہ شک کی بنیاد پر اپنی تحویل میں لے سکتی ہے اور اسے گرفتار بھی کرسکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس قانون میں ایف آئی اے کو لامحدود اختیارات دیے گئے ہیں جن کے غلط استعمال کا خدشہ ہے۔

نگراں وفاقی وزیر کے مطابق اس قانون کے تحت قائم ہونے والے مقدمات کی سماعت سات رکنی ٹریبونل کرے گا اور اس کے فیصلے کے خلاف صرف ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی جاسکے گی۔


_________________
Fri Jan 11, 2008 2:31 pm View user's profile Send private message Visit poster's website Yahoo Messenger MSN Messenger
Anne
5 Star Member
5 Star Member


Joined: 17 Nov 2007
Posts: 3292
Location: Pakistan

Reply with quote
Glad to hear that atleast something is going on regarding controlling Cyber Crimes.


Thanks for that News sharing RanaNaeem!

_________________
Fri Jan 11, 2008 8:16 pm View user's profile Send private message
pipsqueak
Pak Newbie


Joined: 14 Jan 2008
Posts: 10

Reply with quote
I hooe corruption doesnt infiltrate in this matter as well.
Mon Jan 28, 2008 12:28 pm View user's profile Send private message
Ejaz
Pak Newbie


Joined: 08 Sep 2007
Posts: 35
Location: London

Hello Reply with quote
hi every body


Vote Nawaz Sharif


thanks
Wed Feb 06, 2008 12:11 am View user's profile Send private message
bhai_jaan
Pak Newbie


Joined: 08 Jan 2008
Posts: 23

Reply with quote
good
Sun Feb 17, 2008 12:11 pm View user's profile Send private message
Display posts from previous:    
Reply to topic    Forum Pakistan - Pakistani Forums Home » NewsPapers All times are GMT + 5 Hours
Page 1 of 1

 
Urdu ForumIslam ForumAap Ka SheharNaukariImmigration VisaCricket Forum
PTV LiveGEO LiveLollywood MoviesBollywood MoviesHollywood MoviesPakistani Radio
GupshupPakistani MusicPakistani DramasPoetry ForumPakistani FashionPakistani Recipes
Pakistani Forum Copyright © ForumPakistan.com 2008
sitemap 1 2 3

Contact Us | Advertise | Report Abuse | FP Team | Disclaimer