Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum to discuss Pakistani Media, Siasat, Politics Talk Shows, Khaber Akhbar, Khel, Cricket, Film, Dramas, Songs, Videos, Shairy, Shayari, Pyar Mohabbat ki Kahani, Tourism, Hotels, Fashion, Property, Naukary Gupshup and more.
|
|
| Author |
Message |
|
|
Aleema_Akhtar
Pak Newbie

Joined: 23 Aug 2011 Posts: 45 Location: Great Pakistan |
|
| Facebook and Google Plus |
|
انٹرنیٹ کے ایک بڑے گروپ گوگل نے فیس بک کے مقابلے میں سماجی
رابطے کی ویب سائٹ گوگل پلس کا آغاز کر دیا ہے۔
فیس بک کے مطابق اس کے صارفین کی تعداد پچاس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
گوگل پلس پر انفرادی طور پر تصاویر اور پیغامات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ گوگل کی نقشوں اور تصاویر کی سہولیات موجود ہوں گی۔
اس کے علاوہ صارفین کو آسانی سے گروپس کے اندر ہی رابطوں کو منظم کرنے میں آسانی ہو گی۔
بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل پلس میں فیس بک کی خصوصیات کا ہی دوبارہ سے استعمال کیا گیا اور اضافی طور پر اس میں ویڈیو چیٹ یا ویڈیو بات چیت کا اضافہ کیا گیا ہے۔
گوگل نے حالیہ سالوں میں فیس بک کے کے مقابلے میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ تاہم ماضی میں گوگل کو اس حوالے سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گوگل کی جانب سے شروع کیے جانے والے گوگل ویوز اور گوگل بز کو صارفین میں مقبولیت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔
اس بار گوگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ گوگل پلس میں چار نئی خصوصیات شامل کی ہیں جس کی مدد سے اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا ایک اہم کھلاڑی بننے میں مدد مل سکتی ہے۔
گوگل نے گوگل پلس کو ابھی صارفین کی ایک محدود تعداد کے لیے جاری کیا ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی ویب سائٹ لاکھوں صارفین روزانہ کی بنیاد پر استمعال کرنے کے لیے دستیاب ہو گی۔
گوگل سروسز کی نائب صدر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’ آن لائن شیئرنگ کو سنجیدگی سے دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔‘
بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گوگل کو فیس بک کے پرستار صارفین کو اپنی ویب سائٹ پر لانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایک تحقیقاتی کمپنی ای مارکیٹنگ سے منسلک تجزیہ کار ڈیبرو آہو ویلمیسن کا کہنا ہے کہ’ فیس بک پر صارفین کے اپنے سماجی حلقے ہیں اور اس صورت میں ان کو ایک نیا حلقہ بنانے کے لیے کہنا ایک مشکل کام ہے۔‘
|
|
| Tue Sep 13, 2011 10:03 am |
|
 |
fahimqasim
Pak Newbie
Joined: 08 Aug 2011 Posts: 4
|
|
| |
|
face book is more better than google + and i like it as social media.
|
|
| Wed Sep 14, 2011 12:21 pm |
|
 |
campusmalaysia
Pak Newbie
Joined: 17 Nov 2011 Posts: 19 Location: Malaysia |
|
| |
|
but google+ offers the ease of sharing information within different circles that you setup, e.g. family circle, close friends, acquantainces
|
|
| Fri Nov 25, 2011 3:17 pm |
|
 |
mr.siiin
Pak Newbie

Joined: 18 Apr 2009 Posts: 34 Location: Algeria |
|
| |
|
whatsssssssssssssssssss...............
|
|
| Tue Dec 20, 2011 4:33 am |
|
 |
|
|
|
|
|
|