Forum Pakistan - Pakistani Forums
Pakistani forum, where you can discuss freely on all issues from khabrain, muqabaley, cricket, khail, film, dramay, shair shaery, safar, batein, muhabat kay qissay, warzish, sehat, rozee, akhbar, siasat, naukary ghar pyaar dokan aur karobar gupshup.
|
|
|
| Author |
Message |
|
|
askari.z55
Senior Proud Pakistani

Joined: 15 Nov 2007 Posts: 1506
|
|
| Admission Procedure in American Universities |
|
امریکی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طالب علموں کے داخلے کا طریقہ کار
امریکی کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ تعلیمی اداروں میں گو عام طور پر امریکی شہریوں کو ترجیح دی جاتی ہے لیکن غیر ملکی طلباء کو بھی مختلف شرائط کے تحت داخلہ دیا جاتا ہے۔
اگست کے آخری دو سے تین ہفتے امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نئےداخلوں کی تیاریوں میں صرف ہوتے ہیں۔ یہی وہ سیزن ہے جب داخلے کی درخواست دینے والے سٹوڈنٹس کو خصوصی ٹوور کروائے جاتے ہیں۔ جس میں کالج کی تاریخ، تعلیمی معیار، سہولتوں اور پروفیسرز کی قابلیت کے بارے میں خصوصی لیکچرز دیے جاتے ہیں۔
اگر ایک سٹوڈنٹ کی نظر سے دیکھا جائے تو ہمیشہ ایک سے زیادہ یونیوسٹیوں میں درخواست دینا بہتر رہتا ہے۔ اس وقت پراسپیکٹس اور داخلہ فارم جاری کئے جا رہے ہیں، اور اگر آپ چاہیں تو آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق ہر سال انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن اس کا دارومدار سٹوڈنٹ کی تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ مالی وسائل پر بھی ہے۔ کیونکہ غیر ملکی طلباء کے لئے ٹیوشن فیس ہی ہزاروں ڈالرز میں ہوتی ہے۔ جبکہ فنانشل ایڈ کی صورتحال بھی مختلف ہے۔
درخواست کی جانچ پڑتال کے عمل میں تقریبا 6 ماہ کا عرصہ لگتا ہے، درخواست میں سٹوڈنٹ کے مکمل کوائف ، تعلیمی ریکارڈ ، اسناد کی تصدیق شدہ کاپی، تعلیم حاصل کرنے کے مقاصد کا بیان اور ٹوئیفل کا ٹیسٹ درکار ہوتا ہے۔ ۔
_________________ "When some blessings come to you, do not drive them away through thanklessness."(Imam Ali a.s.)
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 2:05 am |
|
 |
askari.z55
Senior Proud Pakistani

Joined: 15 Nov 2007 Posts: 1506
|
|
| |
|
امریکہ میں پی ایچ ڈی کی تعلیم
تعلیمی مضامین کے اس سلسلے میں ہم امریکہ میں بیچلرز اور ماسٹرز کی تعلیم کا جائزہ لے چکے ہیں۔ اس قسط میں امریکہ میں پی ایچ ڈی کی تعلیم پر بات کی جائے گی۔
امریکہ میں تعلیم کی اعلیٰ ترین ڈگری ڈاکٹریٹ یا پی ایچ ڈی کہلاتی ہے۔ یہ مخفف لاطینی زبان کی اصطلاح ڈاکٹر فلاسفی سے لیا گیا ہے۔ تاہم پی ایچ ڈی کے علاوہ دوسری ڈگریوں کو بھی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کہا جاتا ہے، جیسے ’ایم ڈی‘ کی ڈگری، جس کا مطلب ہے، میڈیسن ڈاکٹر۔ اسی طرح قانون کے طلبا کو ’جے ڈی‘ کی ڈگری ملتی ہے، جس سے مراد ’جُورس ڈاکٹر‘ ہے۔
جیسے کہ بیان کیا گیا، پی ایچ ڈی کا مطلب ہے ڈاکٹر فلاسفی، لیکن لازمی نہیں ہے کہ یہ ڈگری صرف فلسفہ پڑھنے والے طلبا ہی کو ملے۔ اصل میں یہ نام قرونِ وسطیٰ کی باقیات ہے جب بہت سے شعبوں کو فلسفے کے شعبے میں شامل کیا جاتا تھا۔
پی ایچ ڈی کی ڈگری میں داخلے کے لیے مختلف یونی ورسٹیوں کی شرائط مختلف ہوتی ہیں۔ تاہم نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی سفارشات کے مطابق پی ایچ ڈی کی تعلیم میں تحقیق لازمی طور پر شامل ہونی چاہیئے۔
پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لیے کم از کم تین سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ بعض طلبا اس سے قبل ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرتے ہیں، تاہم یہ لازمی نہیں ہے اور بیچلرز کے طلبا بھی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔
پی ایچ ڈی کا اہم ترین تقاضا ہے کہ طلبا کی تحقیق متعلقہ شعبے میں بالکل نئی ہو اور اس سے مذکورہ شعبے میں نئے علم کا اضافہ ہوا ہو۔ طالبِ علم ایک مقالہ تحریر کرتا ہے جس کا اس شعبے کے ماہرین بغور جائزہ لیتے ہیں۔ بعد میں طالبِ علم کو ماہرین کے سامنے پیش ہو کر اپنے مقالے کا دفاع کرنا ہوتا ہے، اور ان کے سوالات کا جواب دینا پڑتا ہے۔
ہر سال امریکہ کی وفاقی حکومت سال بھر میں دی جانی والی پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کا جائزہ لیتی ہے اور دیکھتی ہے کہ ان کا معیار کیا تھا۔ سال 2005ء میں 43 ہزار سے زیادہ طلبا نے پی ایچ ڈی کے مقالہ جات پیش کیے تھے۔
ان میں سے ایک تہائی طلبا کا تعلق بیرونی ممالک سے تھا۔ امریکہ میںسب سے زیادہ پی ایچ ڈی کے طلبا چین، جنوبی کوریا، بھارت، تائیوان اور کینیڈا سے آتے ہیں۔ ان میں بیشتر طلبا کا تعلق انجینیئرنگ، طبعی سائنس اور طب کے شعبوں سے تھا۔
جہاں تک انفرادی یونی ورسٹیوں تعلق ہے تو یونی ورسٹی آف الی نوائے نے سب سے زیادہ بیرونی طلبا کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دیں۔ اس کے بعد پرڈو، اوہائیو سٹیٹ، ٹیکسس اے اینڈ ایم اور پین سلوینیا سٹیٹ یونی ورسٹیوں کا نمبر آتا ہے۔
_________________ "When some blessings come to you, do not drive them away through thanklessness."(Imam Ali a.s.)
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 2:08 am |
|
 |
Anne
5 Star Member

Joined: 17 Nov 2007 Posts: 3292 Location: Pakistan |
|
| |
|
Arre ab itna parh liye aur kitna parhao ge Askari....?
Hamari Admission ki baar to aap gayab the... hum ne sub kuch khud hi kiya...
Chao phir bhi kuch bachon ke kaam aa jaye ga yeh procedure.... 
_________________
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 9:42 am |
|
 |
DreamzZ
Forum Family Member

Joined: 28 Nov 2007 Posts: 9525 Location: Oracle Blvd DreamzZland |
|
| |
|
 |
 |
Arre ab itna parh liye aur kitna parhao ge Askari....?
Hamari Admission ki baar to aap gayab the... hum ne sub kuch khud hi kiya...
Chao phir bhi kuch bachon ke kaam aa jaye ga yeh procedure....  |
waisy option itnee buree naheen hey.......
Kahan tomatron waly or kahan amreeca 
_________________ CheerzZ
AlwayzZ
DreamzZ
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 9:44 am |
|
 |
askari.z55
Senior Proud Pakistani

Joined: 15 Nov 2007 Posts: 1506
|
|
| |
|
 |
 |
Arre ab itna parh liye aur kitna parhao ge Askari....?
Hamari Admission ki baar to aap gayab the... hum ne sub kuch khud hi kiya...
Chao phir bhi kuch bachon ke kaam aa jaye ga yeh procedure....  |
پڑھنے کا مجھے اتنا شوق نہیں۔
ھاں بس مشورہ دینے کی عادت ھے۔
_________________ "When some blessings come to you, do not drive them away through thanklessness."(Imam Ali a.s.)
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 5:06 pm |
|
 |
askari.z55
Senior Proud Pakistani

Joined: 15 Nov 2007 Posts: 1506
|
|
| |
|
 |
 |
 |
 |
Arre ab itna parh liye aur kitna parhao ge Askari....?
Hamari Admission ki baar to aap gayab the... hum ne sub kuch khud hi kiya...
Chao phir bhi kuch bachon ke kaam aa jaye ga yeh procedure....  |
waisy option itnee buree naheen hey.......
Kahan tomatron waly or kahan amreeca  |
ٹماٹروں والی بات کو ذرا وضاحت سے بیان کرو۔
_________________ "When some blessings come to you, do not drive them away through thanklessness."(Imam Ali a.s.)
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 5:07 pm |
|
 |
DreamzZ
Forum Family Member

Joined: 28 Nov 2007 Posts: 9525 Location: Oracle Blvd DreamzZland |
|
| |
|
 |
 |
ٹماٹروں والی بات کو ذرا وضاحت سے بیان کرو۔ |
Yar askari aap ney kal raat kee gupshup miss kardee
Main tomatron kee rhri lagata hoon yani meri job...
_________________ CheerzZ
AlwayzZ
DreamzZ
 |
|
| Tue Dec 18, 2007 11:07 pm |
|
 |
askari.z55
Senior Proud Pakistani

Joined: 15 Nov 2007 Posts: 1506
|
|
| |
|
 |
 |
 |
 |
ٹماٹروں والی بات کو ذرا وضاحت سے بیان کرو۔ |
Yar askari aap ney kal raat kee gupshup miss kardee
Main tomatron kee rhri lagata hoon yani meri job... |
چور کی داڑھی میں تنکا
۔ اب اس کی وضاحت کو نہ پوچھے
_________________ "When some blessings come to you, do not drive them away through thanklessness."(Imam Ali a.s.)
 |
|
| Wed Dec 19, 2007 12:06 am |
|
 |
|
|
|